اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن 120 دن میں کی جائے گی ، شہری درخواستوں کا اپ ڈیٹ اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے، اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزیر داخلہ نے نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر کیلئے 3 بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کی جائے۔
اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں خدمت مرکز کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیر داخلہ نے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک پر کام جلد شروع کرنیکی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے،وزیرداخلہ نے شاہدرہ ڈیم کے ساتھ تفریحی سہولیات کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں: ضلع اورکزئی ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،درجنوں مکانات تباہ















