اہم خبریں

اقرار الحسن نے جواد احمد کو عمران خان سے بہتر قرار دیدیا، دیکھئے آج آٹھ بجے صرف اے بی این نیوز پر

اقرار الحسن، جواد احمد، شفیع جان اور شمائلہ رانا کے نام نمایاں ہیں۔ جنہوں نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں کھل کر سیاسی بحث کی،اس دوران اقرار الحسن نے الزام عائد کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور گالی دی، جس پر وہ شدید ردعمل دینے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جواد احمد جیسے لوگ عمران خان سمیت کئی سیاستدانوں سے بہتر سوچ رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ “تحمل کی بات وہ کرتے ہیں جن کی اپنی جماعت نے کبھی برداشت نہیں دکھائی”۔

دوسری جانب جواد احمد نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا انہیں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض صحافی غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، جس پر سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں