روس ( Russia )کے اہم وزیر آندرے بیلوسوف ایک سرکاری دورے پر شمالی کوریا( NorthKorea ) پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پیونگ یانگ ایئرپورٹ پر شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو کوانگ چول نے اپنے روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔
ریڈ زون اوپن، ٹریفک پابندیاں ختم، شہریوں کے لیے بڑی سہولت
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران عسکری تعاون، دفاعی شراکت داری اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ یوکرین جنگ کے بعد روس اور شمالی کوریا کے تعلقات میں خاص طور پر دفاعی شعبے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے روس کو اسلحے کی فراہمی اور مشاورتی فوجی عملے کی ممکنہ مدد نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔















