رضا امیری مقدم ( IranAmbassador, )نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔
پی ایس ایل فائنل ٹکٹوں کی فروخت سوموار سے شروع، قیمتیں جاری،
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے انتھک کوششیں کیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔
رضا امیری مقدم کے مطابق پاکستان نے سفارتی اور عملی سطح پر امن کے فروغ کے لیے جو کردار ادا کیا وہ انتہائی اہم ہے اور خطے میں استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔















