میر اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے زید حسین جکھرانی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زید حسین جکھرانی کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی اور انہیں علاج کے لیے کراچی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
رہنماؤں، کارکنان اور قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔ اس سانحے پر مختلف شخصیات نے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔
مرحوم زید حسین جکھرانی کی نمازِ جنازہ اور تدفین ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں کی جائے گی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔















