حکومت نے عوام پر ایک اور بڑا معاشی بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرول ( Petrol Price )اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بڑی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے انتہائی بری خبر
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ عوام، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خورونوش، صنعتی لاگت اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آ سکتی ہے۔















