اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے انتہائی بری خبر

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو (     Netanyahu  )سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں ابتدائی مرحلے کے پروسٹیٹ کینسر(       Prostate Cancer  ) کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم بروقت علاج اور کامیاب سرجری کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے اور وہ معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2024 میں پروسٹیٹ بڑھنے کی شکایت پر ان کی سرجری کی گئی تھی۔ بعد ازاں حالیہ طبی معائنے میں ایک چھوٹا مہلک ٹیومر سامنے آیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاج مکمل کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ڈاکٹروں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینسر ابتدائی مرحلے میں تھا اور جسم کے دیگر حصوں میں پھیلاؤ کے کوئی آثار نہیں ملے۔ تمام ٹیسٹ نتائج اطمینان بخش رہے اور طبی ماہرین نے علاج کو کامیاب قرار دیا۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت مند ہیں اور یہ ایک معمولی طبی مسئلہ تھا جس کا کامیابی سے علاج ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں تاخیر اس لیے کی گئی تاکہ اسے موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران سیاسی رنگ نہ دیا جا سکے۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ باقاعدہ طبی نگرانی میں رہیں گے، تاہم انہیں روزمرہ ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں