اہم خبریں

امریکی وفد کب پاکستان کیلئے روانہ ہوگا،ترجمان وائٹ ہا ؤس نے بتا دیا،جا نئے جے ڈی وینس آرہے ہیں کہ نہیں

ترجمان وائٹ ہاؤس (   White House      )نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی وفد ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہوگا تاکہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے اہم مذاکرات میں شرکت کی جا سکے۔ بیان کے مطابق سٹیو وٹکوف اور جیر ڈکشنر وفد کا حصہ ہوں گے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ایران نے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد پیشرفت کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کی جانب سے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں اور معاملات آگے بڑھنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
بنوں سے خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر مجموعی صورتحال پر نظر رکھیں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر دیگر متعلقہ حکام کو بھی پاکستان روانگی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان نے شاندار دوست اور مؤثر ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اسی سفارتی کوشش کو آگے بڑھانے کیلئے اسلام آباد جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں