اہم خبریں

بنوں سے خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

بنوں میں ڈیرہ اسماعیل روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے (     Bannu Accident   )نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں 2 معصوم بچیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک ایڈوائزری جاری،جا نئے کون سے راستے بند اور کو نسے کھلے ہو نگے
پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، اہل علاقہ نے سڑکوں پر بڑھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں