اسلام آباد ( ر ضوان عباسی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔اسحاق ڈار نے خطے میں مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کی نئی تاریخ باہمی سہولت سے طے کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔نائب وزیراعظم کی روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی۔
دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔















