اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعه کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی سے درمیانی جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاڑاچنار 28، کالام 10، دروش 03، دیر، میر کھانی 02۔ بلوچستان: قلات 03، ژوب 01۔ گلگت بلتستان: استور 02، گوپس 01۔ پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر، جیکب آباد، تربت44، روہڑی، بھکر، نور پور تھل اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری














