امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ( Donald Trump )نے ایران( iran) کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب وہ امریکا کے لیے فائدہ مند ہو۔
ایران کا کسی بھی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم مصمم
ان کے مطابق ان کے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں، لیکن ایران کے پاس وقت محدود ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر کسی قسم کا فوری دباؤ نہیں، تاہم صورتحال تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ گھڑی چل رہی ہے اور ایران کے پاس زیادہ وقت باقی نہیں رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔















