اہم خبریں

کیمبرج امتحانات کیاشیڈول کے مطابق ہو نگے،طلبہ کیلئے خصوصی ہدایات جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 24 اپریل کو ہونے والے اے لیول اور او لیول (    O Level, A Level       )کے(  Cambridge Exams       ) امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود امتحانی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔متعلقہ تعلیمی اداروں کے مطابق امتحانات کا انعقاد پہلے سے طے شدہ پلان کے تحت ہوگا اور تمام مراکز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عمل کو منظم اور پرامن انداز میں مکمل کیا جائے۔

ایران کی بڑی کارروائی اسرائیلی بحری جہاز سمیت دو جہاز قبضے میں لے لئے
حکام کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور امتحانی عمل متاثر نہ ہو۔طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا افواہ پر توجہ نہ دیں۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں