خیبر پختونخوا کے علاقے شبقدر ( shubqadar)میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعات جائیداد کے تنازع اور دیرینہ دشمنی( murder) کے باعث پیش آئے، جس نے علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ذرائع کے مطابق دو واقعات تھانہ شبقدر کی حدود میں جبکہ ایک واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ہسپتال ذرائع کے مطابق 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 زخمیوں کا علاج مقامی ہسپتال میں جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات کی الگ الگ رپورٹس درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔















