اسلام آباد(اے بی این نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مختلف 1394 آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے مختلف آسامیوں کے لیے نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ درخواست دینے میں صرف 11 دن باقی ہیں ، نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کریں ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھرتی مکمل میرٹ پر ہو گی، کسی بھی سفارش یا دباؤ پر فوری نااہلی ہو گی، پاکستان کی خدمت ایمانداری اور وقار کے ساتھ کریں۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،5200 روپے سستا ہوگیا















