وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری( awais laghari)نے بجلی ( bijli )کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب انکشاف ہوا کہ بعض بجلی تقسیم کار کمپنیاں میرٹ آرڈر کے برعکس مہنگی بجلی خرید رہی تھیں۔پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بجلی کی خریداری صرف نیپرا کے قوانین اور مقررہ میرٹ آرڈر کے تحت ہی کی جائے گی، اور اس میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ کم لاگت والے پاور پلانٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چلایا جائے تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق مہنگے اور چھوٹے پاور پلانٹس سے بجلی صرف اسی صورت میں لی جائے گی جب وہ مقررہ معیار پر پورا اتریں۔
اسلام آباد مذاکرات،ایران کی جانب سے بڑ ااعلان سا منے آگیا، جا نئے کیا
وزیر توانائی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ کسی بھی پاور پلانٹ سے بجلی بغیر میرٹ آرڈر کے نہیں لی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ توانائی کے شعبے میں بدعنوانی اور غیر شفافیت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔















