ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان ( iran )نے قیادت میں کسی بھی قسم کی تقسیم کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد اور پروپیگنڈا ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایرانی قیادت مکمل طور پر ایک صفحے پر ہے اور ملک کے اہم فیصلوں میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی جانب سے سیاسی پروپیگنڈا کے ذریعے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور ایران کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ قومی مفادات کے معاملے پر قیادت متحد ہے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، امریکی سینیٹر چک شومر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، لیکن یہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق یکطرفہ شرائط یا دباؤ کے تحت کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات اور بیانات کے بجائے اپنے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں تاکہ اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔















