امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ( trump)نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ( iran )کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے جمعہ کو پیش رفت ہو سکتی ہے، اور اس حوالے سے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ان کے مطابق ایران کے ساتھ جاری بات چیت کے دوسرے مرحلے کے لیے “اچھی خبر” موجود ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال مکمل طور پر مستحکم نہیں اور مختلف پہلوؤں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ایران اپنی واضح تجاویز پیش نہیں کرتا، عارضی اقدامات جاری رہیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی افواج کو ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ ناکہ بندی برقرار رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔ ان کے مطابق خطے میں کسی بھی غیر متوقع پیش رفت کا فوری جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھی گئی ہے۔
مزید یہ کہ انہوں نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ موجودہ صورتحال کو اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک ایران کی جانب سے واضح اور عملی تجاویز سامنے نہیں آتیں۔
ایران کے آرمی چیف کا اہم پیغام ،جا نئے انہوں نے کیا کہا
ان کے بقول مذاکرات میں پیش رفت کا انحصار ایران کے رویے پر ہوگا۔اہم بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ انہوں نے پاکستان کو خطے میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اب بھی سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ہے۔















