اہم خبریں

بجٹ 27.2026 کی تیاریاں تیز، سرکاری ملازمین،کاروباری طبقہ کیلئے خوشخبریاں

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ(      budget) کی تیاری کا عمل تیز کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے باقاعدہ پیپر ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بجٹ حکمت عملی کو مئی کے اوائل تک حتمی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا وفد مئی کے آغاز میں پاکستان پہنچے گا اور کم از کم دو ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گا۔ اس دوران معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور حتمی منظوری کے بعد انہیں بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

اہم پیش رفت کے طور پر تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب وائز ٹیکس میں کمی کی ابتدائی سفارشات زیر غور ہیں، جس سے متوسط طبقے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپر ٹیکس کو بتدریج کم کرنے کی تجاویز بھی ورکنگ کا حصہ ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ایران نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،صرف 12 دن میں کمال کر دکھایا،جا نئے تفصیل

کاروباری برادری کو سہولت دینے کے لیے مختلف چیمبرز کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ آسان کاروباری ماحول کو بجٹ کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بعض شعبوں کو حاصل انکم اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے۔

سماجی تحفظ کے حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور فنڈز میں اضافے کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں، جس سے مستحق افراد کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ٹیکس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے اور ان زونز کو دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس سے صنعتی پالیسی میں نئی سمت متعین ہو سکتی ہے۔

توانائی کے شعبے میں بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے، جہاں بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین میں بروقت ردوبدل کو آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ مالیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں