اہم خبریں

ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،فیصلہ کن حملے کی تیاریاں مکمل ہیں ،پاسداران انقلاب

تہران(اے بی این نیوز) ایران کی نیم فوجی فورس Islamic Revolutionary Guard Corps پاسداران انقلاب نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق پہلے سے طے شدہ اہداف پر بھرپور اور فیصلہ کن حملے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو فوری اور طاقتور ردعمل دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

ایرانی فورسز نے خبردار کیا کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اس بار دشمن کو پہلے سے بھی زیادہ سخت سبق سکھایا جائے گا۔ ان کے مطابق ماضی کے مقابلے میں ایران کی عسکری حکمت عملی اور تیاری کہیں زیادہ مضبوط اور منظم ہے۔

متعلقہ خبریں