تہران(اے بی این نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران خود پہل کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں فعال سفارتکاری اور بروقت فیصلے نہایت اہم ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں ایران کو صرف ردعمل دینے کے بجائے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اپنے قومی مفادات کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے لیے داخلی اتحاد اور واضح پالیسی ناگزیر ہے۔
مشیر نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کریں بلکہ ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو بھی تقویت دیں۔















