Donald Trump نے ایک حالیہ انٹرویو میں CNBC کو بتایا ہے کہ وہ موجودہ جنگ بندی میں توسیع کے خواہاں نہیں ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ Iran کے ساتھ جاری تنازع بالآخر ایک بڑی اور تاریخی ڈیل پر ختم ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اس وقت مذاکرات کے لیےبہترین پوزیشن میں ہے اور حالات پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔
اسلام آباد سے خبر غم،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کی گئی ناکہ بندی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اس کے نتائج واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، جنگ بندی کے خاتمے میں اب بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے، جس کے بعد معاملات تیزی سے کسی بڑے معاہدے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔















