ایرانی نائب وزیر خارجہ Saeed Khatibzadeh نے امریکی صدر Donald Trump کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر تضادات سے بھرپور بیانات اور ٹویٹس کرنے کے عادی ہو چکے ہیں، جنہیں سنجیدگی سے لینا مشکل ہے۔
ایرانی مؤقف کے مطابق ایسے بیانات کسی بھی مثبت سفارتی عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ان کی بنیاد پر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی قیادت کے بیانات اس سطح کے نہیں کہ ان پر خاص توجہ دی جائے، کیونکہ ان میں تسلسل اور سنجیدگی کا فقدان ہے۔ٹرمپ کے بیانات اس قابل نہیں کہ ان پر توجہ دی جائے۔
جیفری ایبسٹین معاملہ، برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا واقعی کسی پیش رفت کا خواہاں ہے تو اسے اپنا لالچی رویہ ترک کرنا ہوگا اور ایران کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، کیونکہ یہی کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔















