پشاور ( اے بی این نیوز ) کے پی اسمبلی میں گداگری کے خاتمے کیلئے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش۔ مجوزہ بل کے مطابق قانون پورے صوبے میں نافذ ہوگا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائیگی۔ گداگری کے خاتمے کیلئے صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
کمیٹی کو گداگر کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی سفارش کا اختیار ہوگا۔ پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید جبکہ دوبارہ پر ایک سال قید کی سزا ہوگی۔ دھوکہ دہی سے بھیک مانگنے پر 2 سال قید جبکہ منظم گروہ کو 3 سال قید ہوگی۔
بچوں سے بھیک منگوانے والوں کو 4 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ پولیس اور سوشل ویلفیئر حکام کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا۔ گرفتار افراد کو 24 گھنٹے میں اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوگی۔ عدالت کو سزا کے بجائے بحالی مراکز بھیجنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
بحالی مراکز میں فنی تربیت اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔ویگرینسی کنٹرول فنڈ بھی قائم کی جائیگا جس میں جرمانے اور عطیات شامل ہوں گے۔ بھکاری بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کیا جائیگا۔غیر مقامی بھکاری واپس بھیجے جائیں گےبایومیٹرک اور جدید ٹیکنالوجی سے بھکاریوں کی نگرانی کی جائے گی،
عوامی مقامات پر بھیک مانگنا جرم قرار، سہولت کار بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔سٹیئرنگ کمیٹی ہر تین ماہ بعد عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔














