اسلام آباد(اے بی این نیوز)مشرق وسطی میں بے یقینی، ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 20 اپریل2026 سونے کی تازہ ترین قیمت















