اسلام آباد( اے بی این نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ آئندہ جمعہ کو کیا جائے گا، یہ کمی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معیشتوں کو فائدہ ہوا ہے، جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کی وجہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 4 سال بعد عالمی یورو بانڈ مارکیٹ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا اور اسرائیل پر کڑا وار،ایران میں اہم گرفتاریاں















