اہم خبریں

بھارتی اداکار چل بسے،شوبز انڈسٹری سوگوار

تامل ناڈو (اے بی این نیوز) ملیالم ٹی وی اداکار سدھارتھ وینوگوپال طویل علالت کے بعد 41 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔ اداکارہ سیماجی نائر نے فیس بک پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ انہوں نے دو سال تک سدھارتھ کی زندگی کی جنگ لڑی لیکن اب بھگوان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

اداکار کیشور ساتھیا نے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ ٹی وی سیریلز کے ذریعے ناظرین کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھا اور وہ کچھ عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے سیما جی نائر کی خدمات کو بھی سراہا۔ سدھارتھ کا تعلق تھریسور ضلع کے چلاکوڈی سے تھا۔ انہوں نے اپنے کالج کے زمانے میں اداکاری میں دلچسپی لی اور شوبز کی دنیا میں بطور پریزنٹر شروع کیا۔ بعد میں وہ مشہور سیریلز میں نظر آئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور چھوٹا بھائی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کیلئے نئے کنڈکٹ رولز نافذ،مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں