اہم خبریں

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور،مکمل تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات پیر کو اسلام آباد میں نہیں ہو رہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکہ ایران مذاکرات کی تاریخ اور وقت ابھی طے نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران ابھی تک امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات ہیں جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ ایران کا یہ موقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی ،بڑی خبر

متعلقہ خبریں