اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔۔ایران کا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان

ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi کے مطابق آبنائے ہرمز کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ خطے میں حالیہ جنگ بندی، خصوصاً لبنان میں سیز فائر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی،جا نئے تفصیل
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی باقی مدت تک اس اہم گزرگاہ کو مکمل طور پر کھلا رکھا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تجارتی جہازوں کو ایران کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص راستوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے جہاں سے دنیا کا بڑا حصہ تیل گزرتا ہے، اس لیے اس کے کھلنے سے عالمی منڈیوں میں استحکام آ سکتا ہے اور تیل کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں