اہم خبریں

عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا بیان، ترک صدر کا غزہ صورتحال پر سخت مؤقف،جا نئے تفصیل

عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے دوران ترکیہ کے صدر Tayyi b Erdoğan نے ایک بار پھر غزہ gaza کی صورتحال پر سخت اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تاہم موجودہ حالات عالمی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عالمی نظام کن طاقتوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق جنگ بندی کے باوجود سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ زمینی حقائق اب بھی انتہائی تشویشناک ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی،جا نئے تفصیل

ترک صدر نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک معصوم بچے، خواتین اور نوجوان حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، مگر موجودہ صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی فورمز پر انسانیت کے مستقبل کی بات کی جاتی ہے، لیکن عملی اقدامات کی کمی واضح ہے۔ ان کے مطابق دنیا اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور ایسے میں جرات مندانہ فیصلوں کی اشد ضرورت ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملے جاری رہنا انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے امن کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ خونریزی کا سلسلہ روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں