اہم خبریں

ٹرمپ کا پاکستان آنے کا اعلان، جا نئے کس شرط پر

امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ممکنہ ایران ڈیل اور خطے کی صورتحال پر اہم بیانات جاری کیے۔اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ خود بھی اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، جو سفارتی سطح پر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عالمی صورتحال میں اہم ذمہ داری ادا کی ہے۔امریکی صدر نے وزیراعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کی بھی تعریف کرتے ہوئے انہیں مضبوط اور مؤثر قیادت قرار دیا۔ ان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ایران کے آرمی چیف نے وارننگ جاری کر دی،دشمن کو قبر میں اتار دینگے،امیر حاتمی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا میں اب تک کئی تنازعات کے حل میں کردار ادا کر چکے ہیں اور حالیہ جنگ بندی ان کی دسویں بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان 44 سال بعد ہونے والی جنگ بندی ایک تاریخی پیش رفت ہے، جس میں حزب اللہ کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ایران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگلی ملاقات رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کو بھی کنٹرول میں قرار دیا۔

متعلقہ خبریں