جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں( raining hail storm) اچانک موسم نے کروٹ لی اور مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ دن بھر بادلوں کا راج رہا جبکہ کئی مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پارکس اور سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتی نظر آئی، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بارش کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ایران،امریکہ کے وفود کی ممکنہ آمد،ہائی الرٹ،ایس او پیز جاری، جا نئے تفصیل
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب ژالہ باری کے باعث بعض علاقوں میں گاڑیوں اور فصلوں کو معمولی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔















