اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور ہائوسنگ کالونی منظور،اہلیت چیک کریں

لاہور (اے بی این نیوز)سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ حکومت نے ایک اور ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے اب تک متعدد رہائشی اور دیگر ریلیف اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اب سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور رہائشی اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کی زیر صدارت جنرل باڈی اسپورٹس بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ صوبائی وزیر کھیل نے شفافیت اور احتساب کیلیے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں محکمہ اسپورٹس کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سوئمنگ پولز کے قیام اور سوئمنگ کی رجسٹریشن فیس آدھی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے کے تمام اسپورٹس کمپلیکس کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اسپورٹس میں جدید کنٹرول روم کے قیام کی منظوری دی گئی۔ جب کہ یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز پنجاب کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

محکمے میں جزا اور سزا پر عمل کرتے ہوئے افسران کی بہترین کارکردگی پر انعامات اور ناقص کارکردگی پر تنزلی کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور صوبائی وزیر کھیل نے

اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب میں اسپورٹس سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے، تمام ڈویژن، اضلاع اور ہیڈ کوارٹرز کی آمدنی آڈٹ کرانے کے فیصلے بھی کیے گئے۔
مزید پڑھیں: ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ،ہر گھنٹے بعد بجلی بند

متعلقہ خبریں