اہم خبریں

امریکہ کی زیر صدارت اہم مذاکرات شروع،جا نئے تفصیل

واشنگٹن میں ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مارکو روبیو کی صدارت میں اسرائیل(     isreal  ) اور لبنان کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ رابطہ دونوں ممالک کے سینئر حکام کے درمیان تقریباً 40 برس بعد ہونے والا پہلا اہم ڈائیلاگ قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ(     trump,america   ) ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :ملک گیر احتجاج ، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اہم نکات میں جنگ بندی کو یقینی بنانا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے معاملات، اور طویل المدتی امن معاہدے کے امکانات شامل ہیں۔ تاہم دونوں فریق ان معاملات کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث فوری کسی نتیجے تک پہنچنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

لبنان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی وسیع مذاکرات سے قبل مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کا انخلا ضروری ہے، جبکہ اسرائیل سیکیورٹی خدشات کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے اس عمل کو ایک “تاریخی موقع” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فوری حل ممکن نہیں، لیکن یہ مذاکرات مستقبل میں پیش رفت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں