اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے نیا قانون، غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد،جا نئے تفصیل

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے غیر ملکی شہری سے شادی (      marriage )پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سول سرونٹ رولز میں باضابطہ ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب صوبے کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت غیر ملکی شہری سے شادی نہیں کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اہلکار اس نئے قانون کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں :امریکا ایران مذاکرات ٹرمپ نے بڑی خبر دیدی، دوبارہ دونوں ممالک کب اور کس ملک میں آمنے سامنے بیٹھ رہے ہیں،جا نئے

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم غیر ملکی شہری سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے وفاقی حکومت سے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت اجازت لینا ہوگی، بصورت دیگر یہ عمل قواعد کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

متعلقہ خبریں