اہم خبریں

وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کی سفارتی کامیا بیاں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، حکومتی قیادت کو خراجِ تحسین

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم اور عسکری قیادت ( shehbaz shrief) کی سفارتی کوششوں کو سراہنے کے لیے ایک اہم قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، جس نے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔یہ قرارداد رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں شہباز شریف، عاصم منیر( asim muneer ) اور اسحاق ڈار کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوئی اور ایران و امریکا کو مذاکرات کی میز پر

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوئی اور ایران و امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔ اس میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات تاریخی حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران ،امریکہ مذاکرات،وزیر دفاع نے خوشخبری سنا دی

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی تباہی کے خطرے کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کی سفارتی کوششوں کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ برطانیہ، یورپی ممالک اور کینیڈا سمیت مختلف عالمی طاقتوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔

قرارداد میں ایک غیر معمولی تجویز بھی سامنے آئی ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور عاصم منیر کے لیے نوبیل انعام کی سفارش پیش کی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی کامیاب ثالثی پالیسی کے ذریعے نہ صرف ایران اور امریکا بلکہ دیگر ممالک کے درمیان بھی امن معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، اور دنیا کو ایک محفوظ اور پُرامن جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں