اہم خبریں

ایران ،امریکہ مذاکرات،وزیر دفاع نے خوشخبری سنا دی

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف (         khawaja asif)نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہایران امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا، اور دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ بات چیت کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی منفی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق سفارتی سطح پر صرف مثبت اشارے مل رہے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ یہی راستہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں :ایران جوہری افزودگی معاملہ، ترکی کا بڑا بیان آگیا،جا نئے کیا

خواجہ آصف نے پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی اور سہولت کاری کے باعث۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت بعض ممالک کو ناگوار گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی اور ملک مثبت سفارتکاری کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں