اہم خبریں

69 فیصد عوام کا مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار،سروے

لاہور(اے بی این نیوز) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے حکومت پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی۔
رائے عامہ سروے میں 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت پر اظہار اطمینان کیا اور پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیش رفت قرار دے دیا۔

عوامی سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو”آؤٹ سٹینڈنگ“، 31 فیصد نے ”گڈ“ قرار دیا۔

آئی پی او آر سروے کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہوئی، ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، 55 فیصد افراد نے سروے میں مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

عوامی سروے میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔

آئی پی او آر سروے میں 2 سال کے دوران ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29 فیصد اور ایجوکیشن 27 فیصد کے ساتھ نمایاں رہی، عوامی سروے میں 26 فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔

سروے میں 7 ہزار شہریوں کا عوامی جذبات گورننس پروفارمنس اور پولیٹیکل ٹرینڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے۔

آئی پی او آر کے سروے میں 18 سے 40 سال کے 69 فیصد افراد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا، سروے میں صفائی کے نظام میں بہتری، ہیلتھ اور ایجوکیشن اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف کے اقدامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی پر عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

سروے میں 65 فیصد افراد نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قرار دیا، 56 فیصد افراد نے سینی ٹیشن اور بلدیاتی سروسز پر اظہار اطمینان کیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 57 فیصد افراد کا تعلق دیہی علاقوں اور 43 فیصد افراد کا تعلق اربن ایریا سے ہے۔
مزید پڑھیں: ہم نے جھکنا نہیں ،صرف جیتنا سیکھا ہے ،عباس عراقچی

متعلقہ خبریں