اہم خبریں

ہیٹی کے تاریخی مقام پر بھگدڑ سے 30 سیاح ہلاک،متعدد زخمی

پورٹ او پرنس(اے بی این نیوز)) ہیٹی کے مشہور تاریخی مقام پر بھگدڑ سے 30 سے زائد سیاح ہلاک ہو گئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہیٹی کے نورڈ ڈیپارٹمنٹ کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جین ہنری نے بتایا کہ یہ بھگدڑ لافریرے قلعہ میں پیش آئی، جو 19ویں صدی کے اوائل میں ہیٹی کی فرانس سے آزادی کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔

ہیٹی کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک اس قلعے میں طلبہ اور دیگر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

ہیٹی کے وزیرِاعظم ایلکس ڈیڈیئر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اس غم اور تکلیف کے وقت میں ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے، تاہم یہ واضح نہیں کہ کن افراد کی موت ہوئی ہے، یہ بھگدڑ مقام کے داخلی دروازے پر پیش آئی، جبکہ بارش نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

ہیٹی ایک کیریبین ملک ہے جو کیوبا اور جمیکا کے مشرق جبکہ بہاماس کے جنوب میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں: گوادر میں آئل ریفائنری کے لئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

متعلقہ خبریں