اہم خبریں

ایران کی شرائط سامنے آگئیں،جا نئے تفصیل

اسلام آباد( اے بی این نیوز)ایران کی 4 شرائط سامنے آگئیں،،ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز پر مکمل خودمختاری مرکزی مطالبہ کیا گیا۔جنگی نقصانات کے مکمل معاوضے کا مطالبہ۔
منجمد اثاثوں کی غیر مشروط واپسی پر زور،پورے خطے میں جامع جنگ بندی کی شرطررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے دوران ایرانی مؤقف کے اہم نکات سامنے آئے ہیں جن میں چار بنیادی شرائط کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان شرائط کو مذاکراتی عمل میں فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز پر مکمل خودمختاری کو اپنا بنیادی مطالبہ قرار دیا ہے، جسے اسٹریٹجک اور معاشی طور پر انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگی نقصانات کے مکمل معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایران نے منجمد اثاثوں کی غیر مشروط واپسی پر بھی زور دیا ہے جبکہ پورے خطے میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کو ایک لازمی شرط کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ان شرائط پر فریقین کے درمیان اختلافات برقرار ہیں اور مذاکراتی عمل میں سخت مگر سنجیدہ بحث جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نکات مستقبل کے معاہدے کی سمت اور رفتار کا تعین کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا

متعلقہ خبریں