اہم خبریں

جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے مابین رابطہ

ریاض (اے بی این نیوز‌) سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان پہلا اہم ٹیلی فونک رابطہ سامنے آیا ہے۔ اس رابطے کو خطے میں تناؤ میں کمی اور نئے سفارتی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور مستقبل کی سفارتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ رابطہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ جنگ بندی کے بعد خطے میں ایک نئی سیاسی صورتحال جنم لے رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات سے قبل پیغامات اور رابطوں کا سلسلہ پاکستان کے ذریعے بھی جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست اور بالواسطہ بات چیت طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ اس بیان نے پاکستان کے سفارتی کردار کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :میٹرک کے اردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے ملتوی،کب ہو نگے،تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

متعلقہ خبریں