اہم خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ،ٹرمپ نے واضح ہدایات دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز‌) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ خصوصی طیارے میں سوار ہو کر اسلام آباد کا رخ کر چکے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے اہم مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، اور امریکہ تعمیری اور بامقصد بات چیت کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ عمل مثبت سمت میں آگے بڑھے گا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور تعمیری گفتگو کرتی ہے تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ایران نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا تو امریکہ کا ردعمل مثبت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب سب کی نظریں ان مذاکرات پر ہیں اور دیکھا جائے گا کہ بات چیت کس سمت میں جاتی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں، جہاں پاکستان ایک بار پھر اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے کے لیے روانگی کیلئے تیار

متعلقہ خبریں