اہم خبریں

گیارہ اور بارہ اپریل کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز‌)اسلام آباد پولیس نے 11 اور 12 اپریل کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ سے راولپنڈی آنے والے شہریوں کو چکری، موٹروے اور چک بیلی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والوں کو بھی چک بیلی روڈ اور چکری کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح جی 6، جی 5 اور ایف 6 سے راولپنڈی جانے والے افراد کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کے لیے بھی نائنتھ ایونیو کو ترجیحی راستہ قرار دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو، کورال چوک اور ایکسپریس وے جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔پشاور روڈ سے آنے والوں کے لیے ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک کا راستہ تجویز کیا گیا ہے تاکہ رش اور رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے تمام راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کر کے اپنی منزل تک پہنچیں۔
یہ ٹریفک پلان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترتیب دیا گیا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے کے لیے روانگی کیلئے تیار

متعلقہ خبریں