اہم خبریں

اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات،کومبنگ آپریشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ترجمان اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری۔

آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں اسلام آباد:تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ کھنہ،تھانہ شمس کالونی، تھانہ سمبل کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 901 افراد اور 323 گھرانوں کو چیک کیا گیا سر چ آپریشنز کے دوران 74 دوکانوں اور 26 ہوٹلز کو چیک کیا گیا، 180موٹر سائیکلوں اور 73 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 26 مشکوک افراد اور 13 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 285 گرام آئس برآمد کر لی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت اور موثر بنانے کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں سینئر افسران فیلڈ میں موجود ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،محسن نقوی

متعلقہ خبریں