اہم خبریں

راولپنڈی ،اسلام آباد میں دو روزموبائل سروس جزوی معطل ہونے کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ذرائع کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد میںمیں غیر ملکی وفود کی سیکیورٹی کے پیش نظر آئندہ دو روز تک موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی جزوی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں جبکہ حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد آج رات جبکہ امریکی وفد کل اسلام آباد پہنچے گا، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر کریں گے اور اسی تناظر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی سی ۔17 طیارہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر لینڈ،سکیورٹی ہائی الرٹ

متعلقہ خبریں