اہم خبریں

امریکی سی ۔17 طیارہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر لینڈ،سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)امریکی سی ۔17 طیارہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی C-17 کارگو طیارہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر لینڈ کر گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں سیکیورٹی ٹیم اور لاجسٹک سامان لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی-17 طیارہ بھاری فوجی سازوسامان اور عملے کی تیز رفتار منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے اہم سیکیورٹی انتظامات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی دورے سے قبل سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔ حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، اسلام آباد مذاکرات پر اہم مشاورت

متعلقہ خبریں