اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر سمیت مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے دیگر حکام ہمارے مہمان ہونگے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی جب کہ اس دوران اسلام آباد میں کل ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کرشنر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔
وزیر داخہ نے بتایا کہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے جامع پلان مرتب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے اہم ٹیلی فونک گفتگو، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال















