اہم خبریں

اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے اہم ٹیلی فونک گفتگو، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے کیے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دو ہفتوں کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان نے پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی ،19 کروڑ روپے کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

متعلقہ خبریں