اہم خبریں

شہباز شریف کا جرمن چانسلر فریڈرک مرزا کا شکریہ ،قیام امن کی کوششوں پر اعتراف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرزاکا پاکستان کی قیامِ امن کی کوششوں کے اعتراف پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہنے پر وہ جرمن قیادت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شراکت داروں اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کام جاری رکھے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا،ترجمان ایرانی فوج

متعلقہ خبریں