اہم خبریں

لبنان میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے،89 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہو گئے،لبنانی وزارت صحت

لبنان ( اے بی این نیوز     )لبنان میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں نے صورتحال کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے، جہاں انسانی جانوں کا بڑا نقصان سامنے آیا ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ حملوں میں کم از کم 89 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل بتائی جا رہی ہے، جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، جس سے امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملہ مسلسل زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں :لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں آئیگا،وال سٹریٹ جرنل دعویٰ

متعلقہ خبریں